کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر کوئٹہ میں پورٹیبل وینٹیلیٹر کی سہولت فراہم کر دی گئی۔ایم ڈی ٹراما سینٹر کوئٹہ ڈاکٹر ارباب کامران کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر کوئٹہ میں پورٹیبل وینٹیلیٹر کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے اب شدید زخمی و سیریس مریضوں کو پورٹیبل وینٹیلیٹر کے ذریعے سی ٹی اسکین اور ایکسرے کے لئے با آسانی منتقل کیا جا رہا ہے اس قبل ٹراما سینٹر میں پورٹیبل وینٹیلیٹر کی سہولت موجود نہیں تھی ۔

جس کی وجہ سے سیریس مریضوں کو سی ٹی اسکین اور ایکسرے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ڈاکٹر ارباب کامران کے مطابق مریضوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے مینیجنگ ڈائریکٹر ٹراما نے فوری طور پر پورٹیبل وینٹیلیٹر کا انتظام کیا تاکہ سیریس اور زخمی مریضوں کی بیماری کی فوری تشخیص ہو سکیٹراما سینٹر کوئٹہ کو تمام ضروری طبی آلات سے آراستہ کیا جا رہا ہے،بلوچستان کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اصلاحات کا تسلسل ضروری ہے ایسا کام کیا جائے جس سے غریبوں کی دعائیں حاصل کی جا سکیں۔

