پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور اور گردونواح میں شدید بارش کا سلسلہ جا ری نشیبی علاقے زیر آب آنے سے کچے مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔تفصیلات کے مطابق پیر کوپنجگور کے مضافاتی علاقوں میں شروع ہونے والی شدید بارشوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آنے سے ندی نالوں میں طغیانی رہی جس سے مختلف علاقوں کا زمینی رابطہ شہر سے منقطع رہا اور لوگ ندیوں کے دونوں اطراف پھنس کر رہ گئے جن میں مریض بچے خواتین شامل تھے پنجگور سٹی کے سنگم سے گزرنے والا نوان کور جو میونسپل کارپوریشن کے علاقوں چتکان اور خدابادان کے بیچ سے ہوکر گزرتا ہے اس میں سیلابی ریلے داخل ہونے سے ان علاقوں کا ایک دوسرے سے زمینی رابطہ بھی کئی گھنٹے منقطع رہا پنجگور کے دیہی علاقوں گچک کلگ پروم کیلکور گوارگو کوہ بن سورچیل گر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز ہونے والی بارشوں سے کھڑی فصلات اور کچے مکانات کو شدید نقصانات پہنچے ہیں اور کئی زرعی بندات سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔
پنجگور اور گردونواح میں شدید بارش کا سلسلہ جا ری نشیبی علاقے زیر آب آنے سے کچے مکانات کو بھی نقصان پہنچا

ٹیگز:
شدید بارش کا سلسلہ جا ری
