کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر عبدالسلام زہری جنرل سیکرٹری محمد طاہر ہوتک صوبائی چیئرمین بشیر احمد چھلگری نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ایک ہفتے میں ہمارے جائز مطالبات جس میں پیرا میڈیکس کے بنیادی مسائل سروس سٹریکچر کی اپ گریڈیشن پیرا میڈیکل کالج کا قیام اور میرٹ پر بھرتیوں سمیت تمام اضلاع میں قائم کردہ ہیلتھ کمیٹی میں پیرا میڈیکس کو مناسب نمائندگی دی جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو 8 مئی سے احتجاج شروع کریں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ پیرا میڈیکس محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں گرمی سردی آندھی طوفان بارش برف باری میں ایمرجنسی ہو یا معمول کے فرائض کی بجا آوری احسن طریقے سے فرنٹ لائن اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن محکمہ صحت میں سب سے بڑی اسٹیک ہولڈر کی حیثیت رکھتی ہے اور صوبے کے کونے کونے میں دکھی لوگوں کی خدمت کر رہی ہے بلوچستان پسماندہ صوبہ ہے اور پسا ہوا طبقہ پیرا میڈیکس ہے جو بنیادی حقوق کے لئے اس مہنگائی کے دور میں 25 ہزار تنخواہ پر کام کر رہے ہیں اور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر فرائض کی بجا آوری یقینی بنا رہے ہیں ہم نے مسائل کے حل کو بات چیت کے ذریعے یقینی بنایا ہے متعدد بار پیش کئے جانے والے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے اور ہمارے احتجاج کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا ہمیں سروس اسٹریکچر کی اپ گریڈیشن پیرا میڈیکل کالج کا قیام ڈپلومہ ہولڈر کی پرموشن لواحقین کوٹہ پر عملدرآمد سیاسی مداخلت سے پوسٹوں پر بندر بانٹ میرٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور بھرتیوں کے لئے ضلع کے بجائے صوبائی کمیٹی تشکیل دی جائے سیاسی مداخلت بندر بانٹ بند کرکے شفافیت کے ذریعے اہلیت پر بھرتیاں کی جائیں اور تمام اضلاع میں قائم کردہ ہیلتھ کمیٹیوں میں پیرا میڈیکس کو نمائندگی دی جائے اگر ایک ہفتے میں ہمارے مطالبات حل نہیں ہوئے تو پاکستان پیرا میڈیکس اسٹاف ایسوسی ایشن 8 مئی سے احتجاج شروع کرے گی جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ہم آئندہ کا لائحہ عمل طے کرتے ہوئے اپنے احتجاج کو وسعت دیں گے تاکہ اپنے جائز مطالبات کو تسلیم کرواسکیں
ایک ہفتے کے اندر اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو 8 مئی سے احتجاج شروع کریں گے ، عبدالسلام زہری

ٹیگز:
عبدالسلام زہری
