کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان غریبوں کی پارٹی کی چیئرمین ڈاکٹر قاسم بلوچ نے کہا ہے کہ انتہائی افسوس سے کہنا پڑھ رہا ہے گزشتہ اتوار کو سبزی منڈی لورالائی میں شرپسندوں نے ایک مسجد کو آگ لگائی جس سے مسجد میں درجنوں قرآن پاک جل کر شہید ہوگئے جس پر نہ صرف لورالائی بلکہ پورے بلوچستان کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور سراپا احتجاج ہوگئے لیکن بدقسمتی سے ہمارے صدر وزیر اعظم ممبران قومی اور صوبائی اور دیگر سیاستدانوں سے ایک نے بھی کوئی بیان جاری کیا نہ اس واقعے کی مذمت کی نہ اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا جبکہ اپنی سیاسیت اور کرسی کی خاطر جب پنجاب میں جناح ہاوس میں آگ لگی یا لگائی گئی تو پورا ملک میں واویلا کیاگیا اور اب تک کیا جرہا ہے ان کی اس خاموشی سے ثابت ہوا کہ ان کے سامنے مسجد سے جناح ہاوس مقدس ہے اس وقت میڈیا میں یہ خبریں چل رہی ہیں کہ اگست میں موجودہ حکومت کا جنازہ اٹھنے والا ہے تو تمام سیاستدان اپنی اپنی تنخواہ اور بل پاس کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ حکومت میں دوبارہ شامل ہونے دوڑ دھوپ میں لگے ہیں لیکن اس دلخراش واقعے پر خاموش ہیں حلانکہ یہ خبر سوشل میڈیا اخبارات بلکہ بی بی سی میں بھی چل گئی لیکن یہ نامراد یا بے خبر ہیں یا جان بوجھ اس پر خاموش ہیں انشااللہ ان کو اس کی سزا ضرور ملے گی۔
لورالائی میں مسجد اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر حکومت کی خاموشی سے ثابت ہو گیا ہے کہ انکے سامنے جناح ہاوس مقدس ہے، ڈاکٹر قاسم بلوچ

ٹیگز:
ڈاکٹر قاسم بلوچ
