کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق علی عمرانی نے کہا ہے کہ آبپاشی معاشی ترقی، پائیدار زراعت، غذائی تحفظ، اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے اہم شعبہ تصور کیا جاتا جبکہ جدید زراعت اور عالمی خوراک کے نظام کو برقرار رکھنے کا اہم جزو ہے۔ یہ بات انہوں نے محکمہ آبپاشی کے ڈرلنگ ڈویلپمنٹ ڈایؑرکٹوریٹ میں بریفنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے بعداز ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری آبپاشی حافظ عبد الماجد اور متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر انہیں حکام نے بتایا گیا کہ زیر زمین پانی کی بہتر مانیٹرنگ ، منظم ڈیٹا کی دستیابی سمیت اس ڈائریکٹریٹ کی ترقی و فعالیت وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ یہ محکمہ آبپاشی کا سن 2000 سے اہم جز رہا ہے اور اسکے ورک فورس کی استعداد میں اضافے اورانکے کے لیے ترقی کے مناسب مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت مزید برآں ملازمین کے انتظامی مسائل جیسے لواحقین کے کوٹے پر ملازمتوں ،علاج و معالجہ کی بہترین سہولتیں ، انکے رہائشی کالونیوں میں پانی اور دوسری سہولیات کی فراہمی، ٹرانسپورٹ کی سہولت، انکے ٹی ۔اے ، میڈیکل کے بل، وغیرہ کی ادائیگی میں تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لایا جائے گا اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی نے مزید کہا کہ محکمہ آبپاشی میں جدیدت پر مبنی اصلاحات لاکر صوبے کی مجموعی معاشی نمو میں خاطر خواہ بہتری لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم ورک پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور لوگوں کو روزگار کے بھر پور مواقع فراہم کریں گے تمام سرکاری اداروں بشمول محکمہ آبپاشی کے ملازمین صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنےمیں پیش پیش رہیں جبکہ اپنی جائے تعیناتی پر حاضر رہیں۔ انہون نے کہا کہ انکا دفتر اور انکی پارٹی پیپلز پارٹی کے تمام اراکین کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے ہم عوامی فلاح و بہبود پر پختہ یقین رکھتے ہیں جبکہ محکمہ آبپاشی میں جو غیر فعال شعبے ہیں انہیں فعال بنا کر صوبے کی ترقی میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ انہون نے مزید کہا کہ محکمہ آبپاشی کے ملازمین اور افسران کے لیے جو رہائشی جگہ ہیں انہیں غیر متعلقہ افراد سے خالی کروایا جائے گا۔ انہون نے ورکشاپ کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور ہدایات جاری کیں کہ ناکارہ اور ناقابلِ مرمت مشینری کو جلد از جلد نیلام کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔
محکمہ آبپاشی میں جو غیر فعال شعبے ہیں انہیں فعال بنا کرترقی میں مزید بہتری لائی جائے گی، میرصادق عمرانی

ٹیگز:
میرصادق عمرانی
