اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) بیلہ میں کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ جا نے سے 3 مسافر جاں بحق بچوں اور خواتین سمیت 30 مسافر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہفتے کی علی الصبح بیلہ کے قریب کھکر گولائی کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار 3 مسافرنذر علی ولد غلام عمر 55 سال عبدالنبی ولد عبدالباقی عمر 22 سال،نادر خان ولد احسان عمر 55 سال جاں بحق ہوگئے جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 30 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے بیلہ سول ہسپتال منتقل کیا گیا بعد ازاں شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا۔زخمیوں میں عامر ولد سردار، شبیر ولدعبدالحمید، رضوان ولد میر شاد،صادق ولد دین محمد، فضل ولد محمد رحیم،ارشد ولد محمد عزیز،عین اللہ ولد شمس اللہ،منظور احمد ولد عبدالعزیز، عرفان ولد قادر 08 سالہ،حاکم ولد محمد شکیل 45 سالہ،حاجی گارو ولد شیر جان 50 سالہ بینظیر بنت شیر جان 16 سالہ، نزیر اللہ ولد سعید احمد 30 سالہ، تنویر ولد سعید احمد 30،فقیر خان ولد چاکر خان 45 سالہ، عزیز گل ولد قمر دین 50 سالہ، احمد خان ولد عصمت اللہ زخمی دعوت خان ولد عصمت اللہ،حسینہ زوجہ عبدالرزاق،نظام الدین ولد ہدایت اللہ،حمید اللہ ولد عطا اللہ،جلال الدین ولد عبدالواحد،سنڈم خان شاہ بخش،رمضان ولد ربا خان،طارق ولد حبیب اللہ،عبدالستار ولد گوھر، حمزہ ولد رحمت عیسی ولد شمس اللہ،نورزادی بنت سنڈم خان،اسما بنت چاکر خان،عیسیٰ ولد شمس اللہ شامل ہیں۔
بیلہ : کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ جا نے سے 3 مسافر جاں بحق 30 زخمی

ٹیگز:
بیلہ
