کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ژوب میں کینٹ پر دہشتگردوں کا حملہ4سیکورٹی اہلکار شہید 5زخمی جبکہ جوابی شدید فائرنگ کے نتیجے میں 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کی صبح دہشتگردوں کے ایک گروپ نے ژوب گیریژن میں چھپ کر گھسنے کی کوشش کر تے ہوئے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد دہشت گردوں کو باؤنڈری کے ساتھ ایک جگہ پر محصور کر دیا گیا جبکہ 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق باقی 2دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سیکورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن آپریشن جاری ہے۔
ژوب، کینٹ پر دہشتگردوں کا حملہ 4 سیکورٹی اہلکار شہید 5 زخمی

