کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ضلع بارکھان میں ہو نے والے دھماکے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کی بیخ کنی کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی، وہ انسانوں کی شکل میں سفاک درندے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعے میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
پاکستان معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کی بیخ کنی کے لئے پرعزم ہے، بلاول بھٹو

ٹیگز:
بلاول بھٹو
