لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)لورالائی میں زمین کے تنازعہ پررشتہ داروں میں لڑائی جھگڑا فائرنگ کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق 2افرادزخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق لورالائی کے علا قے شبوزئی میں زمین کے تنازعہ پر لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے جمال خان جاں بحق ہوگئے جبکہ گل محمد اور عبدالحکیم زخمی ہوگئے جنہیں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔محکمہ صحت حکام نے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکر دی۔ اس موقع پر لورلائی کے عوام اور جوانوں نے بھر پور مدد کی اور خون کے عطیات بھی جمع کئے۔صوبائی وزیر حاجی محمد خان اتمانخیل،سابق تحصیل ناظم ملک نوراللہ شبوزئی،نومنتخب ڈسٹرکٹ چیئرمین اصغر خان اتمانخیل،این ڈی ایم کے چیئرمین اسفند یار اتمانخیل،چیف آف مرمہ خیل سردار ثاقب کدیزئی بھی ہسپتال میں موجود تھے۔صوبائی وزیر حاجی محمد خان اتمانخیل نے مریضوں کی عیادت کر تے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی اور اگر ادویات ہسپتال میں نہیں ہے تو پرائیویٹ سٹور سے فراہم کی جائیں تمام تر اخراجات میں برداشت کرونگا لیویز بھی موقع واردات پر پہنچ گئی اور حالات کو کنٹرول کرلیا۔
لورالائی، زمین کے تنازعہ پررشتہ داروں میں لڑائی جھگڑا فائرنگ کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق 2 افرادزخمی

ٹیگز:
زمین کے تنازعہ
