لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ بلوچستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انکے دورے سے سیلاب متاثرین کے مشکلات اور مسائل کو حل کرنے میں بڑی پیش رفت ہوگی سیکرٹری جنرل کی تمام رکن ممالک سے پاکستانی متثرین کی مدد کی اپیل خوش آئند ہے ملک سیلاب سے تباہی کا شکار ہے اور ہماری معاشی حالت اسکی سکت نہیں رکھتا کہ وہ تنہا اس صورتحال سے نک سکے بیرونہ دنیا ہماری مالی اور اشیاء ضروریہ میں مدد کرے تو ہم اس کڑی آزمائیش سے بآسانی نکل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی دنیا کے کسی ملک میں سیلاب زلزلوں اور دیگر قدرتی آفات میں اپنے افواج اور ہر ممکن مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سیکرٹری جنرل کو اوستہ محمد بلوچستان کا دوررہ کراکر اہل بلوچستان کے دل جیت لئے ہم مشکل صورتحال میں قوم کی خدمت کررہے ہیں اور سیاست سے بالاتر ہوکر قوم کو اس کڑی آزمائیش سے نکالنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ قوم کو مشکلات سے نجات اور جوڑنے کا ہے لیکن بدقسمتی سے عمران خان اس نازک ااور کھٹن حالت میں بھی ضد آنا پرستی اور ہٹ دھرمی سے کام لیکر اداروں پر الزامات کی بارش اور بھتان تراشی سے باز نہیں آرہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے اقتدار آنی جانی چیز ہے لیکن اس وقت ملک پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور سندھ کے پی کے اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین مسیحاٰ کے منتظر ہیں عمران خان نے ٹیلی تھون منعقد کرکے بھی سیاست کی آج تک بلوچستان کا دورہ تک نہیں کیا وہ بلوچستان کو اس لئے اہمیت نہیں دے رہے کہ یہاں سے انکو کوئی سیاسی پزیرائی کھبی نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ وفاق جلد نجلی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا پلان بنا رہی ہے عوام کی خدمت ہی ہماری اصل سیاست ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں جسکو جیت کر ہی سکون کے ساتھ بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ عام الیکشن اگست 2023 میں کرائینگے آرمی چیف کی تقرری کو عمران خان سیست کی بھینٹ نہ چڑہائیں یہ معمول اور سیاست سے ہٹ کر تمام تر معاملہ ائین و قانون کے تحت نمٹائے گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست میں اب کوئی نئی بات نہیں رہی وہ صرف الزامات اور نت نئے شوشے چھوڑ رہے ہیں جس پر عوام کان نہ دھریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو عمران خان کے جلسوں سے کوئی خطرہ نہیں انکے جلسوں میں عوام صرف ہلکی پلکی میوزک سننے آتے ہیں اور اپنا دل بہلاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملک آنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور الیکشن سے بہت پہلے ملک میں الیکشن مہم کو لیڈ کرت نظر آئینگے۔
سندھ کے پی کے اوربلوچستان کے سیلاب متاثرین مسیحاٰ کے منتظرہیں، سردار یعقوب ناصر

ٹیگز:
سردار محمد یعقوب ناصر
