کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور مشتبہ مریض لایا گیا ہے، مریض کے ٹیسٹ لیبارٹری بھجوادئے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کے شبہ میں لایاگیا مریض کو داخل کیا گیا ہے اور علاج جاری ہے،منصور خان نامی 35 سالہ مریض کاتعلق چمن سے ہے،مریض کے ٹیسٹ لیبارٹری بھجوادئے ہیں۔رواں سال کانگووائرس کے19 کی رجسٹرڈ ہوئے ہیں ان میں سے 6مریضو ں کا انتقال ہوا ہے۔
فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس کے ایک اور مشتبہ مریض کا علاج جاری

ٹیگز:
فاطمہ جناح ہسپتال
