کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکر ٹری بلو چستان عبد العزیز عقیلی نے کہا ہے کہ بلو چستان میں 19 سال بعد منعقد ہونے والے 34ویں نیشنل گیمز کے انعقاد سے صوبے کا مثبت امیج سامنے آیاہے، نوجوان تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر تعلیمی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ایک صحت مند اور مثبت معاشرے کی قیام ممکن ہوسکے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو 34 ویں نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے نیشنل گیمز 2023 کی کامیاب انعقاد پر تمام اسٹیک ہولڈرز خاص کر پولیس اور اسپورٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کو کامیاب بنانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان بہترین کوارڈینیشن تھاہم آنے والے نیشنل گیمز کو منعقد کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا موسم ہر طرح کے کھیلوں کے لئے مناسب ترین جگہ ہے نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد سے دنیامیں پاکستان کا مثبت امیج گیاہے شاندار کامیابی نے اس بات کو بھی ثابت کر دیا ہے کہ بلوچستان ایک پر امن صوبہ ہے اس قومی کھیلوں کے انعقاد میں مکمل تعاون فراہم کیا۔ چیف سیکر ٹری عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ پولیس، اسپورٹس، سی اینڈ ڈبلییو نے جس طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دیں وہ قابل تحسین ہیں جن کی دن رات محنت کے نتیجے میں اتنا بڑا،طویل اور صبر آزما میگا ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر تعلیمی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ایک صحت مند اور مثبت معاشرے کی قیام ممکن ہوسکے صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ اقدامات کررہی ہے صوبے میں 19 سال بعد منعقد ہونے والے 34ویں نیشنل گیمز کے انعقاد سے صوبے کا مثبت امیج سامنے آیا۔ انہوں نے کہاکہ مہمان نوازی میں کوئی کمی نہیں آئی اور تمام وینیوز پر تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے مکمل کیا بلوچستان ایک پرامن صوبہ ہے یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں کوشش یہی رہی کہ دوسرے صوبوں سے آئی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی مہمان نوازی میں کوئی کمی نہ رہے۔
34ویں نیشنل گیمز کے انعقاد سے صوبے کا مثبت امیج سامنے آیاہے،عبد العزیز عقیلی

ٹیگز:
عبد العزیز عقیلی
