کو ئٹہ:صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی سردار سرفراز ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں غیر قانونی طور پر کسی کوسرکاری گاڑیوں کو چلانے کی اجازت نہیں دیں گے،بوقت ضرورت سرکاری گاڑی کا استعمال کیا جاسکتا ہے اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی وزیراعلی بلوچستان اور میرے درمیان جو غلط فہمیاں تھیں ان کو ختم کردیاگیا ہے اب ہم ایک پیج پر ہے سینیٹ انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر ے گی محکمے میں 800پوسٹوں پر17ہزار نوجوانوں نے کاغذات جمع کرائی ہے میرٹ پر بھرتیاں کی جائے گی ہیں یہ بات انہوں نے صحافیوں کی ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ہارس ٹریڈنگ کے کوئی ثبوت نہیں ہے اور نہ ہی بلوچستان کے ممبران اس طرح کے دھندے میں ملوث ہیں اگر آزاد حیثیت سے کوئی یہاں آکر جیتنے کی کوشش کر تا ہے تو اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ اس وقت بلوچستان میں بے روزگار ی عام ہے نوجوان ہر محکمے میں کاغذات جمع کررہے ہیں ایس اینڈ جی اے ڈی کے زیر اہتمام800کے قریب پوسٹیں مشتہر کیے اور17ہزار کے قریب نوجوانوں نے کاغذات جمع کیے ہیں میرٹ کے مطابق نوجوانوں کو روزگار دیں گے انہوں نے کہاکہ ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ماضی میں وزیراعلی ٰبلوچستان جام کمال خان اور میرے درمیان غلط فہمی کی بنیاد پر اختلافات پیدا ہو ئے تھے اب ختم ایک پیکیج پر ہے ملکر بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
ایس اینڈ جی اے ڈی میرٹ پر بھرتیاں کی جائے گی، سردار سرفراز ڈومکی

ٹیگز:
سردار سرفراز ڈومکی
