خضدار(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر قلات ڈویژن داد خان خلجی نے کہا ہے کہ صحافت ملک کا چھوتھا ستون ہے،صحافی علاقے کے مسائل حکومت،متعلقہ آفسران تک پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،خضدار پریس کلب سے وابستہ صحافیوں نے ہمیشہ مثبت انداز میں رپورٹنگ کی ہے میں نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کرتاہوں کہ وہ صحافت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لئے بہتر انداز میں رپورٹ مرتب کرکے ہمیں آگاہی فرائم کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار پریس کلب کی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں خضدار پریس کلب کے نو منتخب صدر مولانا محمد صدیق مینگل،جنرل سیکرٹری محمد اقبال مینگل، سینئر صحافی ایوب بلوچ،ندیم گرگناڑی،میر علی شیر ناز بروہی یونس بلوچ،عبدالواحد شاہوانی،الطاف باجوئی،عبدالواحد رند،غلام مرتضی بلوچ، اور دیگر شامل تھے ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نو منتخب کابینہ کے اراکین کا تعارف کیا گیا کمشنر قلات ڈویژن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مثبت صحافت کسی بھی معاشرے میں بنیادی حیثیت و اہمیت رکھتا ہے جہاں مثبت صحافت ہوتی ہے وہاں کے مسائل خوبصورت انداز میں حکومت،حکومتی اداروں،ڈویژن اور ڈسٹرکٹ سطح کے آفسران تک پہنچ جاتے ہیں اور یوں مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں خضدار کے صحافی ہمیشہ مثبت رپورٹنگ کرتے چلے آ رہے ہیں علاقے کے مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کر رہے ہیں کمشنر قلات ڈویژن کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ صحافت ملک کاچوتھا ستون ہے اور اس ستون سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں ہمیں بھی خضدار پریس کلب کے نو منتخب کابینہ سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں امید کرتا ہوں کہ نو منتخب کابینہ نہ صرف صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے بہتر کردار ادا کرے گی بلکہ صحافت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے میں بنیادی کردار ادا کرینگے کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ انتظامی معاملات ہوں یا کہ عوام الناس کے مسائل بہتر رہنمائی سے مسائل کی نشاندہی اور تجاویز پر مبنی رپورٹنگ صحافت کا خوبصورت پہلو ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہر علاقے کا ایک مزاج ہوتا ہے اسی طرح خضدار کے لوگوں کا یہ مزاج ہے کہ وہ اپنے معاملات کو افہام وتفہیم اور پرامن طریقے سے حل کرنے کی خواہش ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ دنیا میں نت نئی ایجادات نے جہاں کافی معلاملات کو آسان اور کافی کو پیچیدہ بنادیا ہے ہمیں ان ایجادات کا مثبت پہلو تلاش کرکے اپنے عوام کے لئے بہتری کی جانب قدم رکھنا ہوگا اس موقع پر موجود ممبر صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ خضدار کے صحافیوں نے کئی مشکل حالات کا سامنا بھی کیا لیکن انکی ثابت قدمی اور مثبت رپورٹنگ سے عوام الناس کی بہتر رہنمائی ہوئی خضدار کے صحافیوں نے امن کی بحالی سمیت علاقے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے مجھے یقین ہے کہ وہ اپنے ماضی کی روایات کے مطابق آئندہ بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ میں خضدار کے صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرتا رہوں گا۔
صحافت ملک کا چھوتھا ستون ہے،کمشنر قلات ڈویژن

ٹیگز:
کمشنر قلات ڈویژن
