لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) حب میں دن دہاڑے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کا رکشہ پر فائرنگ ڈرائیور جانبحق حب میں ایک ہفتے ہیں قتل کی دوسری واردات جبکہ ڈکیتی کی وارداتیں لاتعداد ہوئیں امن امان کی صورتحال مخدوش شہری پریشان حب پولیس ایرانی تیل کی گاڑیوں کے پیچھے مصروف. اس سلسلے میں ریسکیو زرائع کے مطابق ہفتے کے روز دوپہر کے وقت حب شہر کے وسط میں حب سٹی پولیس تھانے کے حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے رکشے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رکشا ڈرائیور صاحب خان مگسی جانبحق ہوگئے جبکہ پولیس زرائع کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے واضع رہے حب سرکل میں یہ فائرنگ کا ایک ہی ہفتے میں دوسرا واقعہ ہے چند روز قبل پولیس آفیسر کے بیٹے کو قتل کیا گیا تھا اس کے علاوہ حب میں ڈاکوؤں کا راج ہے آئے روز ڈکیتی کی واردات معمول بن چکے ہیں جبکہ شہری حلقوں کے مطابق حب پولیس ایرانی تیل کے گاڑیوں سے مبینہ وصولی کے لیے انکے پیچھے لگی ہوئی ہے حب شہر کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پہ چھوڑ دیا ہے حب شہر کے امن وامان کی مخدوش صورتحال پر شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں
حب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کا رکشہ پر فائرنگ ڈرائیور جاں بحق

ٹیگز:
فائرنگ
