کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی بجٹ پر بحث کے تیسرے روز بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ اسداللہ بلوچ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے بیس لاکھ پڑھے لکھے نوجوان روزگار نہ ملنے کے باعث ملک سے باہر جاچکے ہیں صوبائی بجٹ میں 51 ارب روپے صرف امن وامان کیلیے مختص کیا گیاہے بجلی کی پیداوار بلوچستان کی بجلی سے پورے پاکستان روشن ہے لیکن بلوچستان کے لوگ تاریکی میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے اندرون بلوچستان صرف پانچ گھنٹے بجلی کی فراہمی کی جارہی ہے بلوچستان کے کونسے دکھ کا زکر کروں
بلوچستان کے بیس لاکھ پڑھے لکھے نوجوان روزگار نہ ملنے کے باعث ملک سے باہر جاچکے ہیں، اسداللہ بلوچ

ٹیگز:
اسداللہ بلوچ
