کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل سے اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزایافتہ قیدی عملے کو چکما دے کر دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیا۔جیل حکام کے مطابق کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں ایک قیدی جیل کی دیوار پھلانگ فرار ہوگیا بغیر سفری دستاویزات کے گرفتار افغان باشندے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا جس پر اسے سزا ہوئی تھی،قیدی ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں اپنی سزا بھگت رہا تھاجمعہ کو قیدی عملے کو چکما دے کر دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیا، اس حوالے سے آئی جی جیل بلوچستان شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ غفلت برتنے پر تین وارڈان کو معطل کردیا گیا جن کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل سے سزایافتہ قیدی دیوار پھلانگ کر فرار

ٹیگز:
جیل
