کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی کابینہ، ایگزیکٹو،صوبائی کونسل،تمام ڈویژن کے صدور اور جنرل سیکرٹریز،بلوچستان کے تمام اضلاع کے صدور،جنرل سیکرٹریز،کوٹہ سٹی صدر اور جنرل سیکرٹری اورپارٹی کے تمام ذیلی ونگز کے صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹریز کا مشترکہ اجلاس بروزاتوار25جون کو صبح 10بجے کوئٹہ ڈویژن کے دفتر ائیر پورٹ روڈ میں طلب کیا ہے اجلاس کی صدارت پارٹی کے صوبائی صدر میرچنگیز خان جمالی کریں گے تمام ساتھیوں کو مقررہ وقت پراجلاس میں شرکت کی تاکید کی گئی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے25 جون کو اجلاس طلب کر لیا

ٹیگز:
اجلاس طلب
