کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی پارٹی نے وسائل کا رخ متوسط اور پسے ہوئے طبقات کی طرف موڑنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں چاہئے وہ کسانوں کیلئے زرعی اصلاحات ہوں، غریب ومستحق خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہو یا ملازمین کی تنخواہوں میں 120 فیصد اضافہ ان تمام اقدامات کا مقصد پارٹی منشور کے مطابق متوسط طبقات کی معاشی حالات کو بہتر اور ملکی وسائل میں حصہ دار بنانا مقصود ہے۔ یہ بات انہوں نے جونیئر اسسٹنٹ کالونی میں طاہر محمود احمد خان کے ترقیاتی سکیمات کے معائنے کے بعد یونٹ کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء و قبائلی شخصیت نوابزادہ امین اللہ رئیسانی، سابق صوبائی وزراء طاہر محمود احمد خان، انجینئربسنت لال گلشن، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حاجی قاسم اچکزئی، رابطہ سیکرٹری حاجی ربانی خلجی، ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر اختر شاہ مندوخیل، کوئٹہ ڈویژن کے سنیئر نائب صدر جبار خلجی، ضلع دکی کے صدر ملک شاہ خان ترین، ضلع کوئٹہ کے نائب صدر انجینئر میر احمد لانگو، پیپلز انجینئرز فورم کے جنرل سیکرٹری انجینئر احسان خلجی، پیپلز لیبر بیورو بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری صغیر کھرل، بابے بنگلزئی اور دیگر ساتھی بھی صوبائی جنرل سیکرٹری کے ہمراہ تھے۔اجلاس سے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیٹر لالا روزی خان کاکڑ، نوابزادہ امین اللہ رئیسانی، طاہر محمود احمد خان اور لیبر بیورو کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری صغیر کھرل نے خطاب کیاروزی خان کاکڑ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صرف وعدوں اور دعووں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی طور پر غریبوں، مزدوروں، کسانوں، محنت کشوں اور پسے ہوئے طبقات کی خدمت اور مدد کرنا چاہتی ہے ہماری کارکردگی 24 کروڑ عوام کے سامنے گرونڈ پر موجود ہے جس کو ہمارے مخالفین بھی جھٹلا نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی طرح جھوٹے دعوے نہیں کرتے کہ ہم عوام کو 50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریاں دینگے نیا پاکستان اور ریاست مدینہ بنائیں گے ان کی پونے چار سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے ان کے تمام دعوے اور وعدے جھوٹ اور دھوکہ ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ عوام پاکستان پیپلز پارٹی کو ہی نجات دہندہ کے طور پر دیکھ رہی ہے اور آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی ہی کا ہوگا ہم سب نے متحد ہوکر بھاری اکثریت سے کامیاب کرانا ہے تاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے مشن کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کیلئے اپنا کردار ادا کرسکیں۔
ہماری کارکردگی 24 کروڑ عوام کے سامنے گرونڈ پر موجود ہے، روزی خان کاکڑ

ٹیگز:
روزی خان کاکڑ
