لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)لورالائی میں سی آئی اے پو لیس نے کارروائی کر تے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر کے منشیات بر آمد کر لی۔ پو لیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج نزیر احمد کرد،ضلعی پولیس افسر لورالائی ایس ایس پی محمد ظفر بزدارکی خصوصی ہدایات پر زیر نگرانی جناب ایس ڈی پی او ڈی ایس پی صدر کلیم اللہ کاکڑ،انچارج سی آئی اے پولیس سی آئی عبد الرازق کاکڑ اے ایس آئی بیت اللہ کاکڑ اے ایس آئی محمد خان جعفر اورسی آئی اے کی دیگر نفری نے منشیات فروش عبید اللہ جان عرف ملنگ ولد ولی محمد قوم علیزئی سکنہ کھڈی محلہ لورالائی سے335 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا مزید کا رروائی جا ری ہے۔
لورالائی میں سی آئی اے پو لیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار

ٹیگز:
لورالائی
