اسلام آباد /کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی 5جون سے روس کا چار روزہ دورہ کریں گے، روسی سپیکر کی جانب سے اعلی سطح وفد کو روس کے دورے کی دعوت،اعلی ترین فورم سے خطاب دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کریگا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی 5جون سے روس کا چار روزہ دورہ کریں گے جو 9 جون تک جاری رہے گا۔ چیئرمین سینیٹ یہ دورہ روسی فیڈریشن کی فیڈرل اسمبلی برائے فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا میٹاوینکو کی دعوت پر کررہے ہیں،روسی ہم منصب نے محمد صادق سنجرانی کو وفد کے ہمراہ دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔چیئرمین سینیٹ اہم ترین حکومتی عہدیداران سے ملاقاتیں،روسی فیڈریشن کی فیڈرل اسمبلی برائے فیڈریشن کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب بھی کرینگے،روسی سپیکر کی جانب سے اعلی سطح وفد کو روس کے دورے کی دعوت اور اعلی ترین فورم سے خطاب دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کریگا۔ چیئرمین سینیٹ پاکستان کی اعلی قیادت میں وہ واحد رہنماء ہونگے جو روس کے اعلی ایوان سے خطاب کرینگے۔ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کی اپنی ایک سیاسی تاریخ ہے،پاکستان خطے کے مابین رابطوں کو سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے کی ترقی کے ویژن کو فروغ دینے کی پالیسی کی بات کی ہے، روسی دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا ہے۔
چیئرمین سینیٹ 5 جون کو روس کے چار روزہ دورے پر روانہ ہونگے

ٹیگز:
چیئرمین سینیٹ
