کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ کٹھ پتلی سرکار کے ذریعے ہاہبرڈ نظام کے پروردہ غیر منطقی و غیر ضروری تضادات پیدا کرکے بلوچستان میں کشت و خون کو مزید تقویت دینے کے درپے ہیں جس کا متحمل نہ بلوچستان کے عوام ہونگے نہ کٹھ پتلی سرکار ہوگی، اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ ضلع مستونگ کو کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنے کا نام نہاد کابینہ کا فیصلہ بلوچستان بالخصوص ساراوان کی تاریخی حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش ہے لیکن تاریخ کو مٹانا بڑے بڑے آمروں کے لیئے بھی ناممکن ہے جو مائنڈ سیٹ ساروان کے نام کو برداشت نہیں کررہا وہ یاد رکھے کہ ساراوان کا ہر گھرانہ اپنے ایک ایک بچے کا نام ساراوان رکھے گا، اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ اگر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تو احتجاج بھی کرینگے اور عدالت بھی جائیں گے کیونکہ ہمیں اپنے عوام کے مفادات عزیز ہیں اور اپنی تاریخ اور سرزمین سے محبت ہے ہم نہیں چاہتے ہیں کوئٹہ ڈویژن میں شامل ہونے کے بعد مستونگ سے کوئی پی سی ایس یا سی ایس ایس افیسر نہ ہو اور ساراوان بالخصوص مستونگ تاریخ میں گم ہو، اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ مستونگ کے عوام نے تمام سیاسی جماعتوں اور قبائلی زعما پر احسانات کیئے ہیں اب ووت ہے وہ سیاسی جماعتیں اور قبائلی عمائدین اس حق کو چکاہیں اور مستونگ کے عوام کے حقوق کا تحفظ کریں جو اس پرآشوب دور میں جرات کا مطمنی ہے۔
مستونگ کو کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنے کا فیصلہ کٹھ پتلی سرکار کے گلے میں اٹک جائے گا، اسلم بلوچ

ٹیگز:
اسلم بلوچ
