کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی کے جا ری کر دہ مرکزی اعلامیہ کے مطابق بلوچ اسٹو ڈنٹ آرگنائزیشن کے کے مرکزی چیئر مین محکوم قوموں کی تحریک پونم اسٹوڈنٹس الائنس کے صوبائی کنوینئر بی این پی کے مرکزی لیبر سیکر ٹری شہید منظور بلوچ کی تیسری 6جون 2023کو پورے بلو چستان میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا ئے گی۔ بلو چ قوم اور بلو چستانی عوام کے لئے شہید چیئر مین منظور بلوچ کی نا قابل فراموش جدو جہد اور قر بانیوں کو زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔پارٹی کے زیر اہتمام مرکزی تعزیتی ریفرنس شہید چیئر مین منظور بلوچ کے آبائی علا قے مستونگ کلی کونگھڑ میں صبح 10بجے منعقد ہوگا جبکہ بلو چستان بھر میں اس دن کی مناسبت سے تمام دوست اپنے اضلاع میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کر کے عوام اور پارٹی کے کارکنوں کی بھر پور شر کت کو یقینی بنائیں۔ بیان میں کہا گیا کہ شہید چیئر مین منظور بلو چ جو کہ بی ایس او کے مرکزی چیئر مین سمیت تنظیم کے مختلف عہدوں پر فائز ہو تے ہوئے تعلیمی ادارے سے فارغ ہو نے کے بعد بی این پی میں شامل ہو ئے اورپارٹی کے مرکزی کمیٹی سے لیکر زند گی کے آخری ایام تک مرکزی لیبر سیکرٹری کے حیثیت سے اپنی سیا سی تنظیمی ذمہ داریاں اور خدمات سر انجام دیتے رہے مشکل اور کھٹن حالات میں بی ایس او اور بی این پی کے پلیٹ فارم پر بلوچ قومی راہشون سر دار عطاء اللہ خان مینگل کے فکر و خیال اور نظر یا تی سیا ست سے وابستہ ہو کر سر دار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلو چ قو م بلو چستانی عوام کے لئے نا قابل فراموش جد و جہد اور قر بانیاں تاریخ رقم کیں اور طرح طرح کی اذیتوں، مشکلات، تکالیف، ظلم وجبر کے خلاف حالات،واقعات کا خندہ پیشانی، مستقل مزاجی کے ساتھ ایک مخلص نظر یا تی اور فکری ساتھی کے حیثیت سے جہد مسلسل میں کبھی بھی پیچھے نہیں رہے بلکہ قومی، جمہوری جد و جہد کی تحریک میں صف اول رہنماء کی حیثیت سے بلوچ قوم اور بلو چستانی عوام کے ساتھ سچائی اور مخلصی سے اپنا کر دار ادا کرتے رہے۔ انہوں نے کبھی بھی ذاتی مفادات و مراعت کی خواہش کا اظہار نہیں کیا بلکہ قوم اور وطن کی اجتماعی قومی مفادات کے حصول کو مقدس اور مقدم رکھتے ہوئے انکے حصول کے لئے اپنی پوری زند گی جدو جہد اور قربانیوں میں وقف کردی جوکہ ایک کھلی کتاب کی مانند اہلیاں بلو چستان کے سامنے عیاں ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ شہید چیئر مین منظور بلوچ جیسے رہنماء اور ساتھی صدیوں میں بھی پیدا نہیں ہوں گے اور چیئر مین شہید منظور بلوچ کی نا گہانی جدائی سے پیدا ہونے والا خلاء بلوچ قوم وطن دوستی کی سیاست نیشنل لیزم کے نظر یا ت، محکوم قوموں اور کچلے ہو ئے طبقات کے لئے ایک نا قابل تلافی نقصان ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بلوچ قوم بلو چستانی عوام بی این پی کے کارکنان چیئر مین شہید منظور بلوچ کے مشن، ارمانوں، احساسات اور جزبات کو آگے بڑھا تے ہوئے انکی فکری جدو جہد کو مشعل راہ اپنا کر انکے خیالات سچائی، ایماندار ی اور مخلصی سوچ و فکر کو کسی بھی صورت میں ختم نہیں ہو نے دیں گے۔ بیان میں بی این پی کے تمام اضلاع کے ذمہ داران شہید چیئر مین منظور بلوچ کی 6جون 2023کو تیسری برسی کے موقع پر پروگرامز کا اہتمام کر کے انکے مشن کے ساتھ سچائی اور مخلصی کا عملی ثبو ت ہے۔
شہید منظور بلوچ کی تیسری بر سی 6 جون کو پورے بلو چستان میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا ئے گی، بلو چستان نیشنل پارٹی

ٹیگز:
بلو چستان نیشنل پارٹی
