کراچی: حبا بخاری کے ساتھ سسرال میں کیسا سلوک کیا جاتا ہے؟ اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں سب بتادیا۔ حبا بخاری نے شادی کے بعد والدین اور سسرال کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے بارے میں بات کی جس میں انکا کہنا تھا کہ والدین کا ایک خاص مقام ہوتا ہے، کوئی رشتہ کبھی دوسرے کی جگہ نہیں لے سکتا۔ حبا بخاری نے کہا کہ باپ اور شوہر کے رشتے کا آپس میں موازنہ ہی نہیں کیا جاسکتا کیونکہ دونوں رشتے اپنی جگہ اہمیت رکھتے ہیں، اسی طرح جو خواتین کوشش کرتی ہیں کہ میں لڑکے کیلئے اسکی ماں سے زیادہ اہم ہوجاؤں تو یہ بھی بہت بیوقوفانہ بات ہے کیونکہ ماں، ماں اور بیوی، بیوی ہوتی ہے، دونوں ایک دوسرے کی جگہ نہیں لے سکتے
باپ اور شوہر کے رشتے کا آپس میں موازنہ ہی نہیں کیا جاسکتا : حبا بخاری

ٹیگز:
حبا بخاری
