لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی نائب صدرو وسابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتشار اور سیاست کے آڑ میں دہشتگردی کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے ملک میں آئین قانون اور پارلیمان کی بالادستی ضررو قائم کرینگے ملک کوانارکی کیطرف دھکیلنے والوں پر قانون اپلائے ہوگا ریاست کی رٹ کو نو مئی اور پچیس مئی د وہزار با ئس کو جس طرع سرعام چیلنج کیا گیا اسکے حساب کتاب کا وقت ان پہنچا ہے پاکستان ہماری دھرتی ماں ہے اس کوکمزور کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے نو مئی کو پورے ملک میں پی ٹی آئی کے کارندوں نے پاک فوج پر حملے تاریخی یادگاروں کی بے حرمتی کے ساتھ انھیں جلانا جناح ہاوس کو تباہ کرنے کے ساتھ سول املاک کی تباہی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان اور قومی سپوتوں کی بے عزتی سے بھارت کوخوش کرنا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف ہے اب تمام ملوث ملزمان سزازوں کیلئے تیار رہیں کوئی نرمی اور مفاہمت کی گنجائش نہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے حکومت کے دو ٹھوک موقف سے اگاہ کردیاہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اج مزاکرات کی اپیل کرکے دراصل اپنے لئے این ار او مانگ رہا ہے جوکہ انہیں نہیں ملنا اج پی ٹی آئی جس تیزی کے ساتھ ختم ہو تی جارہی ہے اسکااندازہ نہیں تھا جس طرع یہ جماعت بنی تھی اسی طرع ملیامیٹ ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر عدالت نے عمر بھر کیلئے سیاست سے نااہل کیا لیکن لاڈلے عمران خان کو اعلی عدلیہ سمیت ہر جگہ سے ریلیف دیکر دہرہ معیار ہمیں قابل قبول نہیں انہوں نے کہاکہ مہنگائی ایک حقیقت ہے اس پر حکومت سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھارہی آئی ایم ایف کی کسی ذکٹیشن کو نہیں مانتے برابری کا سلوک کیا جائے نو جون کو بجٹ میں میں وزیراعظم نے عوام کیلئے ریلیف فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت کی ہے ملازمین کے تنخواہیں بھی بڑھایں گے عام الیکشن مقررہ وقت اکتوبر میں کرانے کی جو تجویزالیکشن کمیشن نے دی ہے اس پر سوچھیں گے الیکشن سے قبل نواز شریف ملک میں ہونگے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں انتخابی اتحاد بارے سوچ بچار کرینگے مسلم لیگ ن بلوچستان میں فعال ہے اور ہماری مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے انے والی حکومت ہم ہی لیڈ کرینگے کارکن ہمارااصل اثاثہ ہیں انھیں انکا مقام دینگے وہ الیکشن کی بھر پور تیاری شروع کردیں۔
ملک میں انتشار اور سیاست کے آڑ میں دہشتگردی کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے، سردار یعقوب خان ناصر

ٹیگز:
سردار یعقوب خان ناصر
