وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ’غلط معلومات‘ کی روک تھام کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے جو رکن ممالک اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مسلسل بات چیت کر سکتی ہے۔
انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کے فروغ اور تحفظ کے لیے ‘ڈس انفارمیشن’ کا مقابلہ کرنے والے گروپ آف فرینڈز کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کو عوام اور نجی حیثیت میں آن لائن اور آف لائن غلط معلومات کی روک تھام کے لیے ایک بین الاقوامی لائحہ عمل ہونا چاہیے۔

