ژوب(ڈیلی گرین گوادر) ہمارا مقصد صرف اور صرف تاجروں کی خدمت ہونی چاہیے بعض لوگ تاجروں کے نام پر ذاتی مفادات کے حصول کیلئے انجمن تاجران کا نام استعمال کرتے ہیں،انجمن تاجران ژوب کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا نے ژوب میں انجمن تاجران ژوب کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ نے ہمیشہ تاجروں کی مفادات کا تحفظ کیا ہے اور ہر اس شخص یا ادارے کی کھل کر مخالفت کی ہے جس سے تاجر برادری کو نقصان کا اندیشہ ہو انہوں نے کہا کہ ہمارے واضح موقف کو مد نظر رکھتے ہوئے آج انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ پورے صوبہ میں ایک ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے جو اپنی حقوق کے حصول کے لئے پر امن طور پر پورے صوبے کو جام کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ژوب کے بازار اور سڑکوں کو دیکھ کر بڑا افسوس ہوا پورے ژوب میں ایسا کوئی سڑک نہیں جو صحیح صالم ہو خاص کر جیل روڈ جس کی وجہ سے تاجر برادری انتہائی اذیت میں مبتلا ہوچکے سڑک پر پتھر اور خاکہ ڈال کر منتخب نمائندہ شائد اس سڑک کو بھول گیا ہے اس خستہ حال سڑک کی وجہ سے گرد و غبار اور ہر طرف مٹی اڑ رہی ہے جس کی وجہ جیل روڈ میں موجود شاپنگ پلازہ کے اور دیگر تاجر اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اس لئے ہم صوبائی وزیر مٹھا خان کاکڑ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور جیل روڈ پر بلیک ٹاپ ڈال کر تاجر برادری اس اذیت سے نکال دیں اسی ہم لیبر انسپکٹر ژوب کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ تاجر برادری کو ناحق تنگ کرنے سے باز آجائے بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کے لئے مجبور ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو یہ اجازت نہیں دے سکتے جو تاجر برادری کو ناحق تنگ کریں اس پہلے تاجر رہنماء حاجی عبدالوہاب میاں خیل کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا کو روایتی پگڑی پہنائی گئی رات کو حکیم شاہ مندوخیل، گلستان مندوخیل، عبدالغفار مردانزئی، مولاداد قریشی، عبدالغنی شیرانی، کی جانب سے عشایہ دیا گیا جس میں تاجر رہنماوں سردار سیف الرحمان عبداللہ زئی، قاسم خان میاں خیل، حیدر خان، ڈاکٹر خیر محمد مندوخیل، ڈاکٹر محمد حلیم مندوخیل، خدائیداد بابر، حاجی اسلم ناصر، ملک عبدالحمان مندوخیل، جلال الدین اپوزئی، ولی محمد مردانزئی، داود خان مندوخیل سمیت تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی پروگرام کے آخر میں صدر رحیم آغا کو روایتی پگڑی پہنائی گئی۔
ہمارا مقصد صرف اور صرف تاجروں کی خدمت ہونی چاہیے، رحیم آغا

ٹیگز:
رحیم آغا
