اوتھل(گرین گوادر نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی اقلیتی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان مکھی شام لال لاسی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی منازل طے کرے گاوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ایک مثالی انسان ہے ان میں صلاحیت ہے کہ پورے ایوان کو ساتھ لیکر چلیں گے اور تمام منتخب اراکین اسمبلی کو برابر کی عزت دیں گے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے بھی جائز مسائل حل ہوں گے،بلوچستان ایک روایتی صوبہ ہے اس کو پیار و محبت سے چلایا جاتا ہے ہر انسان عزت چاہتا ہے بلوچ،پختون یا تمام قوموں کو بنیادی حقوق ملنے چائیے ہم امید کرتے ہیں کہ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو صوبے کو روایتی صوبہ بنائیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے حقیقی معنوں میں جدوجہد کریگی اس سے قبل صوبے کی غریب عوام اور منتخب نمائندوں کو یکسر طور پر نظر انداز کیا جاتا رہا مگر اب مڈل کلاس کے وزیراعلی منتخب ہوئے ہیں جن سے عوام کی کافی امیدیں وابستہ ہیں اور موصوف عوامی مسائل حل کرکے دکھائیں گے کیونکہ وزیراعلی بلوچستان کو صوبے کی عوام کا کافی احساس ہے بلوچستان کی عوام کے لیے اب ترقی کا دور ہوگا جب کہ وقت کم ہے مسائل زیادہ ہے مگر کم وقت میں بھی بہت کچھ ہونے کی امید ہے عبدالقدوس بزنجو کے حلف نامے سے ہی عوام کے لئے صفائی اور دیگر اعلانات نے بلوچستان آئی عوام کو ایک امید بھی ہے کہ اب بلوچستان میں حقیقی معنوں میں تبدیلی آئے گی جو کہ بلوچستان اور بلوچستان کی عوام کے لیے ترقی اور فائدہ مند ثابت ہوگی اور امید کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے پہلے دن ہی جو جو وزیر اعلی ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھلے رہے وہ آئندہ بھی اسی طرح بلوچستان کی غریب عوام کے لیے کھلے رہیں گے اور وہ پورے بلوچستان میں یکساں بنیاد پر اس کم وقت میں ترکی کا جال بچھائیں گے۔
میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی منازل طے کرے گا، مکھی شام لال لاسی

ٹیگز:
میر عبدالقدوس
