کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن کے بنیادی ڈھانچے کو استحکام بخشنے، کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ دینے اور صوبے بھر کے نوجوانوں کو ہائیر ایجوکیشن کی بنیادی سہولیات اور مواقع فراہم کرنے میں ایچ ای سی کاکردار لائقِ تحسین کردار ہے،بیوٹمز یونیورسٹی کے طلباء و طالبات بالخصوص معذور اسٹوڈنٹس کی ولولے اور صلاحیتوں کو دیکھ کر ہم سب کے حوصلے بلند ہونے لگے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز وزیراعظم پاکستان یوتھ پروگرام کے تحت بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ میں الیکٹرک ویل چیئر کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد اور قائمقام وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرحمٰن سمیت طلباء اور کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی. اس موقع گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑی ملک کے سفیر ہیں اور وہ بلوچستان کا سافٹ امیج کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے اور ملک و قوم کے سر کو فخر سے بلند کر سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ بیوٹمز یونیورسٹی 34 ویں نیشنل گیمز کے میزبانی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے. یونیورسٹیز سے فارغ التحصیل گریجویٹس اب ملک وصوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں. انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ ایچ ای سی اور بیوٹمز یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کردہ وسائل، سہولیات اور مواقعوں سے بھرپور استفادہ کریں. آخر میں گورنر بلوچستان وزیراعظم پروگرام کے تحت بیوٹمز یونیورسٹی کے اسپیشل طلبا و طالبات میں الیکٹرک ویل چیئرز تقسیم کیے. مارخور آڈیٹوریم اور اسپورٹس کمپلیکس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا قبل ازیں گورنر بلوچستان نے ایتھلیٹک اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھا۔
صوبے بھرکے نوجوانوں کو ہائیر ایجوکیشن کی بنیادی سہولیات اور مواقع فراہم کرنے میں ایچ ای سی کا کردار لائقِ تحسین ہے، گورنر بلوچستان

ٹیگز:
گورنر بلوچستان
