کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن ٹریبونل نے بد ھ کو 19اپیلوں کی سماعت کی الیکشن ٹریبونل 1کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ نے 2اپیلوں کی سماعت کی جبکہ الیکشن ٹریبونل 2کے جج جسٹس محمد عامر نواز رانا نے 17اپیولوں کی سماعت کی جسٹس عامر نواز نے سابق صوبائی وزیر میر خالد لانگو کی اپیل مسترد کردی خالد لانگو نے پانچ صوبائی جبکہ دو قومی اسمبلی کے نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے الیکشن ٹریبونل نے ابتک 348امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے اسی طرح الیکشن ٹریبونل نے جمعیت علما اسلام کے رہنما سابق صوبائی وزیر مولانا سرور کے کاغذات نامزدگی کے فیصلہ کے خلاف دائر اپیلوں کو خارج کردیا الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریٹرنگ آفیسر کا فیصلہ برقرار رکھا اسی طرح الیکشن ٹریبونل نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما حمل کلمتی کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف دائر درخواست خارج کردی جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریٹرنگ آفسر کا فیصلہ درست قرار دیا واضح رہے کے کوئٹہ میں قائم الیکشن ٹریبونل میں کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف دائر 405اپیلوں پر سماعت کی جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس محمد عامر نواز رانا دونوں اپیلوں کی سماعت کررہے ہیں ٹریبونل نے اپیلوں پر سماعت کے بعد اب تک 348امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی اپیلٹ ٹریبونل نے اب تک 5اپیلوں کو مسترد اور 8اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کردیا۔
الیکشن اپیلٹ ٹریبونلز 19اپیلوں پر سماعت،میرخالد لانگو کی اپیل مسترد

ٹیگز:
میرخالد لانگو
