اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) بیلہ پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے موبائل فون چھیننے والے دو ملزمان کوگرفتار کر لیا۔لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے مطابق SHO بیلہ محمد ہاشم رونجھو نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 53/2023 بجرم382-34 ت/پ میں ملوث مطلوب دو ملزمان طارق علی ولد برکت علی اور جہانگیر احمد ولد یار محمد سکنہ بلوچی گوٹھ بیلہ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے موبائل فون برآمد کرلیا۔ ملزمان نے سید ماجد شاہ مارکیٹ بیلہ کے مقام پر گزشتہ شب ہندو تاجر میت ولد وشنو داس کے ہاتھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔
بیلہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موبائل فون چھیننے والے 2 ملزمان کوگرفتار کر لیا

