کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما میر مصلح الدین مینگل ایڈؤوکیٹ نے کہا ہے کہ 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ حروف میں لکھا جائے گاپی ٹی آئی کارکنوں نے آرمی املاک، پبلک و پرائیویٹ پراپرٹی کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا اور تاریخی عمارات، شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچا کر شہریوں کی دل آزاری کی ہے حکومت املاک کو نقان پہنچانے والوں کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سزادلائے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کی آڑ میں شرپسندوں کے ٹولے نے پاکستان میں جو نفرت کی آگ پھیلائی وہی اب اسکا ایندھن بنیں گے پی ٹی آئی کے قائدین اور کارکنوں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت فوجی تنصیبات پر حملے کروائے اور اب مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں کہ ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی تنصیبات پر حملوں میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انہیں گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی پاک فوج اوردیگراداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی کو بھی اداروں کی تذلیل اوران پر حملوں کی اجازت نہیں دے گی۔
9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ حروف میں لکھا جائے گا، میر مصلح الدین مینگل

ٹیگز:
میر مصلح الدین مینگل
