کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر ثوبیہ کرن کبزئی نے احتجاج کی آڑ میں پاک فوج کی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کی املاک پرحملوں اور ملک کی سلامتی داؤ پر لگانے والے افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں انہیں کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہئے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ثوبیہ کرن کبزئی نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر پاکستانی کا حق لیکن احتجاج کی آڑ میں جلاوگھیراؤ،سرکاری املاک،کورکمانڈر ہاوس،ریڈیو پاکستان اوردیگر سرکاری عمارتوں پر حملے کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت جو 75سال میں نہیں کرسکا وہ شرپسند عناصر نے کردکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی جلاوگھیراو اورسرکاری تنصیبات پرحملوں کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج اوردیگرادارے ہمارے ہیں ان پرحملوں کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ سرکاری املاک،کورکمانڈڑر ہاوس اوردیگر فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث شرپسندوں کو گرفتار کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
پاک فوج کی املاک پرحملوں اور ملک کی سلامتی داؤ پر لگانے والے افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ثوبیہ کرن کبزئی

ٹیگز:
ثوبیہ کرن کبزئی
