خاران (ڈیلی گرین گوادر)رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ 40 کروڑ کی لاگت سے خاران تا آحمدوال روڈ کے پہلے مرحلے کا آغاز 9 مئی سے شروع کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے وفاقی پی ایس ڈی پی میں مزید فنڈز مختص کئے جائیں گے اس روڈ کے بننے سے رخشان ڈویڑن اور خاران کی سماجی، معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریگی اور اس سڑک کو رخشان ڈویژن کیلئے ایک انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ قراردیا رکن صوبائی اسمبلی خاران ثناء بلوچ نے کہاکہ علاقے کی تعمیر و ترقی میں شاہراہوں سے وابستہ ہے علاقے کو دوسرے شہروں سے سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے جس کا مقصد معیاری سفری سہولیات اور تجارتی سرگرمیوں کا حامل منصوبہ ہوگا اور لوگوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے یہ منصوبہ رخشان ڈویڑن کے موجودہ آبادی کیلئے یکساں اہمیت کا حامل ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں نئے ترقی کے دور کا آغاز ہوگا رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ کا کہا کہ اس میگا منصوبے کی بروقت مکمل اور معیاری تکمیل ہماری اولین ترجیح ہوگی انھوں نے کہا عوام کے فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقداماتکررہے ہیں حلقہ انتخاب کے عوام کی تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر بلا رنگ و نسل کے اجتماعی خدمت کررہے ہیں ہماری کارکردگی کو دیکھ کر عوام جوق در جوق ہمارے کارواں شامل ہورہے ہیں اور حلقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے کئیے جانے والے اقدامات اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سمیت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں دن رات مصروف عمل ہونے سے متاثر ہوکر لوگ سیاسی طور پر ہمارے ساتھ اعلانات کررہے ہیں انھوں نے کہا ضلع خاران میں مختلف شعبہ جات میں نیک نیتی سے کام کررہے ہیں لوگوں کے دہلیز تک تعلیم،پینے کا صاف پانی، بجلی، سڑکیں، صحت روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری خصوصی ترجیحات میں شامل ہے حلقہ کے عوام کو کسی بھی قسم کے مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے خاران کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی معاشی و سماجی خوشحالی کی وڑن ہمارا نصب العین ہیں اور عوام کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے اور کرتے رہیں گے اور اپنے حلقے کے عوام کو کھبی بھی مایوس نہیں کریں گے۔
٭٭٭٭
40 کروڑ کی لاگت سے خاران تا آحمدوال روڈ کے پہلے مرحلے کا آغاز 9 مئی سے شروع کیا جائے گا، واجہ ثناء بلوچ

ٹیگز:
واجہ ثناء بلوچ
