کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں گزشتہ روز ہزار گنجی میں ہونیوالی آتشزدگی اور اس کے نتیجے میں دکانداروں کو ہونیوالے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہزار گنجی کے منی پٹرول پمپ پر آتشزدگی کے باعث تقریباً 16کے قریب دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی جس کے باعث ان دکانداروں، تاجروں کا لاکھوں، کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ آگ پر قابو پانے کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن،کیو ڈی اے نے بروقت اپنی ذمہ داری نہیں کی۔ہزار گنجی جوکہ صوبے کے معیشت کا ایک اہم مرکز ہے اس میں فائربریگیڈ ودیگر سہولیات نہ ہونا ضلعی انتظامیہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے انتظامیہ کی نااہلی ہے۔حالانکہ فائربریگیڈ جیسی گاڑیاں ہمہ وقت بڑی تعداد میں ہزار گنجی جیسے مرکز میں موجود ہونی چاہیے تھی۔ بیان میں کیا گہا ہے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ، ضلع کونسل، کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ ایسے حادثات کی روک تھام اور نقصانات سے بچاؤ کیلئے مستقبل میں تمام تر وسائل کو بروقت بروئے کار لائے اوردکانداروں، تاجروں کو ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔
ہزار گنجی میں فائربریگیڈ ودیگر سہولیات نہ ہونا نتظامیہ کی نااہلی ہے،پشتونخواء ملی عوامی پارٹی

ٹیگز:
ہزار گنجی
