بارکھان(ڈیلی گرین گوادر)بارکھان کے علاقے سراتی سے 10 افراد کی لاشیں برآمد لاشوں کو راڑہ شم بی ایچ او منتقل کیا گیا شناخت کا عمل جاری ہےبارکھان کے سراتی کے علاقے سے 10 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں لاشوں کو بی ایچ او راڑہ شم منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق راڑہ شم سے ملنے والی لاشوں میں سے بعض افراد کے پاس شناختی کارڈ بھی موجود ہیں جن کا تعلق ضلع کوہلو سے بتایا جا رہا ہے دیگر افراد کی شناخت اور ناموں کے حوالے سے تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ حکام کی جانب سے لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

بارکھان ،سراتی کے علاقے سے 10 افراد کی لاشیں برآمد

ٹیگز:
بارکھان
