لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) سابق ایکسیئن PHE لسبیلہ عمران اکبر کو سیشن کورٹ لسبیلہ سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ھونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا پولیس زرائع کے مطابق کامریڈ دھنی بخش پر حملہ اور اقدام قتل کی ایف آئی آر میں ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ھونے پر سابق ایکسیئن PHE لسبیلہ عمران اکبر احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لئے حب پولیس کے حوالے کردیا گیا، جبکہ عمران اکبر قمبرانی نے محمد اسلم بھوتانی اور طارق موندرہ وغیرہ کے خلاف برائے اندراج مقدمہ کی پٹیشن زیر دفعہ 22 اے ضابطہ فوجداری خارج کردی گئی، مقدمات میں محمد اسلم بھوتانی وغیرہ کی طرف سے امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، الہی بخش مینگل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، اقبال جاموٹ ایڈووکیٹ اور محمد انور قمبرانی ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔
سابق ایکسیئن PHE لسبیلہ عمران اکبر کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار

ٹیگز:
ایکسیئن
