ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر) فراری کمانڈر نور خان بگٹی اپنے ساتھیوں اور خاندان کے ہمراہ مجموعی طور پر 60 افراد کے ساتھ پاکستان ہاؤس سوئی میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے سامنے سرنڈر ہوگئے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سوئی میں کھلی کچہری کے دوران نور خان بگٹی اور ان کے ساتھیوں نے ہتھیار ڈال کر پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق نور خان بگٹی گزشتہ 20 سال سے پہاڑوں میں روپوش تھے، تاہم اب انہوں نے اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت قومی دھارے میں واپسی اختیار کرلی ہے۔سرنڈر کرنے والے نور خان بگٹی اپنے خاندان سمیت سوئی میں آباد ہوں گے۔ ان کی واپسی سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور پائیدار امن کے قیام میں مدد ملنے کی توقع ہے۔معلومات کے مطابق نور خان بگٹی ماضی میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔
فراری کمانڈر نور خان بگٹی 60ساتھیوں سمیت سرنڈر، پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھا لیا

ٹیگز:
ڈیرہ بگٹی
