اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری سمیت پندرہ اعلیٰ افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا، ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔
ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان اس سے قبل وفاقی وزارتِ توانائی کے پاور ڈویژن میں سیکریٹری تعینات تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی بطور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی، ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی تعیناتی تاحکمِ ثانی برقرار رہے گی۔ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کا تعلق ضلع مردان خیبر پختونخوا سے ہے ، وفاقی حکومت کی جانب سے تقرری کا نوٹیفکیشن 11 اکتوبر 2026 کو جاری کیا گیا۔
علاوہ ازیں حکومتِ پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، محمد یحییٰ اخونزادہ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر ہیں، محمد یحییٰ اخونزادہ اس سے قبل وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات تھے۔
محمد یحییٰ اخونزادہ کا تعلق چارسدہ ، خیبر پختونخوا سے ہے، محمد یحییٰ اخونزادہ اس سے پہلےایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ ساؤتھ اور نارتھ وزیرستان، سیکرٹری ہیلتھ، انفارمیشن اور ایجوکیشن خیبر پختونخوا اور کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان بھی رہ چکے ہیں۔
محمد یحییٰ اخونزادہ کی تعیناتی تاحکمِ ثانی مؤثر رہے گی، محمد یحییٰ اخونزادہ کی خدمات سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کو عہدے سے تبدیل کر دیا، شہاب علی شاہ کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
گریڈ 21 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر شہاب علی شاہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہاب علی شاہ فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کریں گے، آئندہ احکامات تک ہدایت برقرار رہے گی۔خیبرپختونخوا سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے پندرہ افسروں کو تبدیل کر دیا گیا، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے اکرام اللہ کا کے پی کے سے تبادلہ کیا گیا۔
گریڈ20کے شاہد اللہ، گریڈ19کے شاہ فہد، گریڈ18کے کیپٹن ریٹائرڈ زبیر خان، گریڈ19کے کیپٹن ریٹائرڈ میاں عادل اقبال، گریڈ18کے وقار علی، گریڈ21کے عنبر علی خان، گریڈ18کے کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ خان، گریڈ 20 کے سہیل خان، گریڈ 18 کے محمد احتشام الحق، گریڈ18کے محمد فہیم، گریڈ19 کے محمد عثمان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس گریڈ19کے کیپٹن ریٹائرڈسرمد سلیم اکرم، گریڈ19کے شفیع اللہ خان کا کے پی کے سے تبادلہ کر دیا گیا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔

