کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ممتاز سینئر قانون دان ہادی شکیل کے انتقال پر دکھ اور افسو س کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم قانون کے شعبہ میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے ہادی شکیل ایڈوکیٹ بنچ اور بار کے درمیان متوازن اور مستحکم تعلقات کی علامت سمجھے جاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے بار کی سیاست کو ایک نئی جہت دیتے ہوئے وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور جدوجہد کی ایڈوکیٹ ہادی شکیل کی وفات بلوچستان میں شعبہ قانون کے لئے ایک بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
ہادی شکیل ایڈوکیٹ بنچ اور بار کے درمیان متوازن اور مستحکم تعلقات کی علامت سمجھے جاتے تھے ، میر عبدالقدوس بزنجو

ٹیگز:
میر عبدالقدوس بزنجو
