کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی ڈیجیٹل میڈیا کے انچارج و صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بدھ کو پی پی پی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے 4مئی کو کوئٹہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے زیراہتمام ہونے والی میڈیاڈیجیٹل کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سندھ کے صوبائی وزیر اور پی پی پی ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کے سربراہ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی پی پی ڈیجیٹل میڈیا کراچی کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے بعد 4 مئی کو پی پی پی ڈیجیٹل میڈیا کے زیر اہتمام کوئٹہ میں گرینڈ کانفرنس منعقد کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیاکانفرنس میں پورے بلوچستان سے حلقہ وائز بنیاد کے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ان تمام جیالوں کو دعوت دی جائے گی جو دن رات پارٹی کا پیغام اور سرگرمیوں کو سوشل میڈیا پر عام کرنے کیلئے سرگرم عمل رہتے ہیں۔انہوں نے 4 مئی کو پی پی پی ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس کوئٹہ کے انعقاد کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر ڈیجیٹل میڈیا کی بنیاد رکھی پی پی پی ڈیجیٹل میڈیا کو منظم اورکامیابی سے ہم کنار کیلئے مجھے ذمہ داری سونپی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی کامیاب کانفرنس کے بعد گرینڈ ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس 4 مئی کو کوئٹہ میں منعقد کی جارہی ہے کانفرنس کے ذریعے جدید سوشل میڈیا ٹیکنیکس اور بہتر استعمال کی آگاہی کے ساتھ ساتھ پی پی پی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا مقصود ہے تاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ایک پروفیشنل طریقے سے پارٹی کا نظریہ، منشور اور سیاسی مسائل پر پارٹی کا موقف جدید ٹیکنیک اور جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑ نے پی پی پی ڈیجیٹل میڈیا کے سربراہ شرجیل انعام میمن اور ان کی ٹیم کی جانب سے 4 مئی کو کوئٹہ میں پی پی پی ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر 4 مئی کو منعقدہونے والی کانفرنس کے انعقاد سے پارٹی پر دوررس اور مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس جیسی مثبت سیاسی سرگرمیوں کی بدولت پی پی پی بلوچستان کی سوشل میڈیا ونگ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور وہ ایک بہتر طریقے اور مہارت سے زیادہ منظم، فعال اور مستعد کردار کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی میں جیالوں کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرسکیں گے۔
پی پی پی ڈیجیٹل میڈیا کو منظم اورکامیابی سے ہم کنار کیلئے مجھے ذمہ داری سونپی گئی ہے ، شرجیل انعام میمن

ٹیگز:
شرجیل انعام میمن
