لاہور (ڈیلی گرین گوادر) انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی ) کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے سیاسی انتشار نے پارلیمانی بالادستی کو نقصان پہنچایا ہے اور مہنگی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں اضافہ پریشان کن ہے اس سے زرعی زمین ختم ہوجائےگی۔ ایچ آر سی پی کے ششماہی اجلاس کے دوران ملک کی خراب معاشی حالت، بچوں کی مشقّت اور غربت کی وجہ سے ہونے والی خودکشیوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔اس موقع پر ایچ آر سی پی کا کہنا تھا کہ معاشی عدم مساوات میں کمی لانے کیلئے فوری زرعی اصلاحات کی جائیں، مہنگی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں اضافہ پریشان کن ہے اس سے زرعی زمین ختم ہوجائےگی۔
مہنگی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں اضافہ پریشان کن ، زرعی زمین ختم ہوجائےگی : ایچ آر سی پی

ٹیگز:
مہنگی
