اہور (ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ مفت آٹا اسکیم میں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہوئی، الزام لگانے والوں کی اپنی ساکھ مجروح ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آٹا اسکیم پنجاب کی تاریخ کی کامیاب ترین اسکیم رہی،اس اسکیم سے پنجاب کے تین کروڑ مستحق لوگوں نے فائدہ اٹھایا، آٹا اسکیم کے لیے وفاقی اور پنجاب حکومت نے مل کر فنڈ دیا، آٹا اسکیم کو پارٹی کی اندرونی سیاست کی بھینٹ چڑھانا سراسر زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی یا تو معذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں، پنجاب حکومت پر الحمداللہ کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، پنجاب حکومت ایک ایک پائی کا حساب دے سکتی ہے۔
مفت آٹا اسکیم میں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہوئی، شاہد خاقان عباسی یا تو معذرت کریں : عامر میر

ٹیگز:
عامر میر
