لاہور (ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انکی رہائش گاہ لال حویلی پر حملہ ہونے کا خطرہ ہے۔ہم نیوز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو سے تین دن میں لال حویلی پر حملہ کیے جانے کا پلان ہے۔ ہماری 4 مرلے کی حویلی انہیں حضم نہیں ہوتی۔ ان سے پوچھا جائے کہ بکتر بند گاڑی کا کنٹرول کس کے پاس ہے؟ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان پر ابھی بھی ڈیفالٹ کی تلوار لٹک رہی ہے۔ حکومت نے رمضان میں 20 ارب کی دیہاڑی لگائی۔ بقول شاہد خاقان عباسی کے آٹے کی لائن میں 20 جانیں گئیں۔پی ڈی ایم اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
لال حویلی پر حملہ ہونے کا خطرہ ہے : شیخ رشید

ٹیگز:
شیخ رشید
