اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا ڈھانچہ نقائص کا شکار ہے، سیاست کے میدان میں اپنے شہریوں کی خدمت کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
سوشل میدڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے سیاست کو خود غرضی پر مبنی اور بے معنی بیان بازی سے جوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک صرف خدمت کو ترجیح ہونی چاہیے، سیاست ایک ایسا میدان ہے جہاں لوگ اپنے شہریوں کی خدمت کے لیے مقابلہ کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میرے نزدیک صرف عوامی خدمت ہی کسی حکومتی منصب کے لیے مقابلہ کا معیار ہونا چاہئے، سیاست ایک ایسا میدان ہے جہاں سیاستدان شہریوں کی خدمت کے لیے مقابلہ کرتے ہیں۔

