گھوٹکی (ڈیلی گرین گوادر) گھوٹکی کے قریب گیمڑو تھانہ کی حدود میں جدید اسلحہ سے لیس ایک درجن سے زائد ڈاکوؤںنے پولیس چوکی پر حملہ کردیا، واقعے میں 2 پولیس اہلکار شہید اورایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گھوٹکی کے قریب تھانہ گیمڑو کی حدود پانچھ میل پولیس چوکی پر جدید اسلحہ سے لیس ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے حملہ کرکے اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل علی گوہر دایو اور اشوک کمار گولیاں لگنے سے موقع پر ہی چل بسے جبکہ ایک پولیس اہلکار عزیز میرانی شدید زخمی ہو گیا۔ شہید اہلکاروں کی لاشیں اور زخمی کو سول ہسپتال گھوٹکی منتقل کیا جا چکا ہے۔

