قلات(ڈیلی گرین گوادر)ممتاز قبائلی رہنما و بلوچستان عوامی پارٹی قلات کے ضلعی نائب صدر سردار زادہ میر عبدالصمد عمرانی نے ضلعی نائب صدر کے عہدہ سے احجاجا مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی ضلعی کابینہ بے لگام ہے پتا نہیں چلتا کہ کابینہ کی کنٹرول کس کے ہاتھ میں ہیں پارٹی میں چند سیاسی نابلد ساتھی جو کہ کابینہ کو یرغمال بنا کر سینئر ساتھی و عہدیداران کو پس پشت ڈالکر ذاتی مفادات حاصل کرنے میں مگن ہے ایسا لگتا ہیکہ صرف فوٹو سیشن گروپ بنائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ آج تک کابینہ کی ایک میٹنگ تک نہیں ہوئی نہ ضلعی کابینہ نے پارٹی کو قلات میں فعال بنانے کے لئے کوئی کردار ادا کیا ہے کابینے کا ہر رکن الگ الگ اپنی ذاتی مفادات حاصل کرنے کے لئے لگا ہوا ہے اور ہر رکن تصویر کشی تک محدود ہے اور ہر کسی کی کوشش یہی ہیکہ کسی پروگرام میں سب سے پہلے میری تصویر آجا ئے۔پارٹیاں فوٹو سیشن اور اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنے تک محدود ہونے سے نہیں چلتی بلکہ کارکردگی اور خدمت کی بنیاد پر چلتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں بارآ ضلعی صدر کے نوٹس میں دیا گیا مگر انہوں نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی لہزا میں بحیثیت بی اے پی قلات کے ضلعی نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں اس نام کے عہدہ پر مزید کام نہیں کر سکتا اور میں سابق مشیر خزانہ میر خالد جان لانگو اور وزیر داخلہ میر ضیا لانگو کا ایک سیاسی ساتھی اور ورکر ہوں انکے ساتھ بطور سیاسی ورکر تاحیات کام کرتا رہوں گا۔
بلوچستان عوامی پارٹی قلات کے نائب صدر سردارزادہ عدالصمد عمرانی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

ٹیگز:
سردارزادہ عدالصمد عمرانی
