کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان عوامی پارٹی کے ترجمان سینیٹر کہدہ بابر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا 62ون ایف سے متعلق فیصلہ خوش آئند ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس ” پر جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ میں پارلیمان کی قانون سازی کو تسلیم کرکے نااہلی کی مدت کو پانچ سال قرار دیا۔ اس فیصلے پر تمام ارکان پارلیمان اور جماعتوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ نواز شریف اور جہانگیر خان ترین کو بھی فیصلے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
سپریم کورٹ کا 62ون ایف سے متعلق فیصلہ خوش آئند ہے، سینیٹر کہدہ بابر

ٹیگز:
سینیٹر کہدہ بابر
