کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کوئٹہ،ژوب، زیارت، چمن، پشین، قلات،خضدار، بارکھان، نصیر آباد، پنجگور اور آواران میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ کے مطابق آج (منگل) کو کوئٹہ،ژوب، زیارت، قلات،خضدار، بارکھان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ صو بے کے دیگر علا قوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جا ری رہا

ٹیگز:
بارش کا سلسلہ
