کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے پاکستان بار کونسل کے زیراہتمام پاکستان بھر کے وکلاء نمائندوں کے نمائندہ اجلاس منعقدہ 17 اپریل 2023 بمقام اسلام آباد کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس اجلاس کے فیصلوں کا خیرمقدم کیا ہے اور اس کو بروقت قرار دیا ہے منگل 18 اپریل 2023 کے روز ملک بھر میں یوم سیاہ اور 29.4.23 کو کوئٹہ میں بلوچستان بار کونسل کی میزبانی میں نمائندہ وکلاء کنونشن کے انعقاد کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے وکلاء اتحاد کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے اور ملک میں آئین کی بالادستی و قانون کی حکمرانی سمیت عدلیہ میں بیٹھے سینارٹی کے اصولوں سے ماورا گْھس بیٹھئے 6 ججوں کے خلاف موثر تحریک چلانے کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے جب تک میرٹ سے بالا بالا نصف درجن مفاد پرست جج صاحبان آستین کے سانپ بن کر ادارے میں بیٹھے رہیں گے ملک کے تمام ادارے یرغمال رہیں گے عدلیہ کی آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا اس لئے یہ وقت کا تقاضا ہے ایسی کالی بھیڑوں کو نکال باہر کیا جائے اس موقع پر و حالات کے تناظر ہمیں خدشہ ہے 14 مئی 2023 کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملک کی وحدت کے خلاف ایک گھناؤناسازش،ملک کودوسری بار دولخت کرنے کا پیش خیمہ ثابت نہ ہو3صوبوں کی نمائندگی کونظرانداز کرکیایک صوبے کی برتری کیبل بوتیپرحکمرانی کاخواب16دسمبر1971 ملک کی سرحدوں میں تخفیف کی شکل میں شرمندہ تعبیر ہوا تب”جنرل”ذمہ دارتھیاب”جج”وقت آگیا ہے کہ”ملک بچاو،دجال بندیال ہٹاو۔
جب تک جج صاحبان آستین کے سانپ بن کر ادارے میں بیٹھے رہیں گے ملک کے تمام ادارے یرغمال رہیں گے ، امان اللہ کنرانی

ٹیگز:
امان اللہ کنرانی
